لاہور (عکس آن لائن)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کسانوں کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھی کسانوں سے ہونے والے ناروا سلوک پر بھر پور احتجاج کروں گا، کسانوں کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے زبانی اعلانات کررہی ہے،
جب سے تبدیلی سے سرکاری آئی ہے کسان سڑکوں پر ہیں،انہوں نے کہاکہ کسانوں کی ترقی کے لئے اب کچھ نہیں کیا گیا، اگر حکومت کی ان کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کرسکتی تو ان کے حقوق کو پامال نہ کرے،کسانوں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں، اب صرف اعلانات سے کام نہیں چلے گا، ان کو ان کی محنت کا صلہ دیا جائے،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کسانوں اور غیریب کی آواز اٹھانا میرا فرض ہے اوراس فرض کو ادا کرتا رہوں گا،پنجاب حکومت غیریبوں پر ظلم کرنا بند کرے –