کرینہ

کرینہ کی عدم موجودگی میں ان کی ساس تیمور کی دیکھ بھال کرتی ہیں

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ انہیں ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے کام کرنے والی خواتین کی عزت اور احترام کی تربیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کا مکمل ساتھ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق کرینہ اپنی فلم کی شوٹنگ کیلیے لندن میں ہیں اور وہ ممبئی میں اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ ہیں۔سیف علی خان نے اس حوالے سے اپنی ایک نئی ویڈیو میں اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کو تمام ورکنگ وومن کیلیے ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دقیانوسی روایات کو توڑا۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ میری ماں نے ایسی تربیت دی کہ آج میری اہلیہ اپنی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ کیلیے لندن میں ہیں اور میں ممبئی میں اپنے گھر پر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کررہا ہوں۔

سیف علی خان کے مطابق ایسا اس لیے ممکن ہوا کہ میں نے اپنی ماں کو کام کرتے دیکھ کر یہ سیکھا، میری والدہ کی بعض ہٹ فلمیں ان کی شادی کے بعد ریلیز ہوئیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان نے حال ہی میں انڈین آئیڈل 13 کی ایک ویڈیو بنائی، جو کہ ان کی بہن صبا علی خان نے بدھ کو شیئر کی۔اس ویڈیو میں سیف، کرینہ کپور اور سوہا علی خان اپنی اماں کیلیے خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔ صبا نے والدہ کو خاندان کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔اس ویڈیو کلپ میں شرمیلا ٹیگور انڈین آئیڈل 13 کے اسٹیج پر کنٹسٹنٹ کے ساتھ مسکراتے ہوئے موجود ہیں اور اپنے خاندان کی بڑی اسکرین پر چلتے ویڈیو پیغام کو دیکھ رہی ہیں۔ویڈیو میں انڈین آئیڈل کے ججز نیہا ککڑ، وشال دادلانی اور ہمیش ریشمیا بھی نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں