ممبئی ( عکس آن لائن)گزشتہ ماہ دوسرے بیٹے کی ماں بننے والی بالی ووڈ کی بیبو، اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کو تکتے رہنے سے خود کو روک نہیں پا رہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے چھوٹے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ تصویر میں اْن کا بیٹا نظر نہیں آرہا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بیرنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اس کے باوجود بھی بالی ووڈ اداکارہ دلکش لگ رہی ہیں۔
اس پوسٹ پر بھارتی فنکاروں سمیت دْنیا بھر میں موجود اْن کے مداح محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔کرینہ کپور نے یہ تصویر 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک پانچ لاکھ 73 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اْن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کو ہوئی۔