کریلے

کریلے کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کر نے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کو پر کرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3دانے لگائیں اور 2سے 3 روز کے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلد از جلد اگ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خود رو پودوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے 4سے 5مرتبہ مناسب وتر میں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی مشاورت و معاونت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہٰذا کسی بھی مسئلہ کی صورت میں جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد، ایوب ریسرچ کے ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں