امریکہ۔چین

کرہ ارض اور دنیا کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ان کی نظر سے یہ خبر گزری ہے کہ اطالوی خاتون خلاباز سامنتھا کرسٹوفورٹی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوبصورت خلائی تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک قدیم چینی شاعری کا حوالہ بھی دیا ہے۔

جمعرات کے روز ماو نینگ نے اسے سراہتے ہوئے کہا کہ قدیم زمانے سے ہی کائنات کا ادراک اور کھوج ایک انسانی خواب رہا ہے۔ اور آج ہم خلا میں قدم اٹھا رہے ہیں ۔ بیرونی خلا کی کھوج اور پرامن استعمال تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہم نے انٹرنیٹ پر چینی خلائی اسٹیشن سے لی گئی ایک ویڈیو بھی دیکھی جس میں ہم اپنے نیلے سیارے پر رہتے ہوئے اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میرے خیال میں تمام ممالک کو اس سیارے کی دیکھ بھال کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے تاکہ کرہ ارض اور ہماری یہ دنیا مزید بہتر ہو جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں