عامر ڈوگر

کرپٹ عناصر کا بادشاہ آصف زرداری ملک پر مسلط کیا جا رہا ہے، عامر ڈوگر

اسلام آباد(عکس آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کا بادشاہ آصف زرداری اس ملک پر مسلط کیا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے آنے والا ٹولہ کرپٹ ہے، کل رات ہمارا اجلاس ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن سیمنٹ کی دیوار اور جانبدار ادارہ ہے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں کسی اجنبی کو ووٹ نہیں ڈالنے دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل حلف اٹھانے والے آج کے الیکشن میں اجنبی تصور ہوں گے، کل حلف اٹھانے والے ارکان کے ووٹ پر پریزائیڈنگ افسر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں