اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کر رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کر رہی ہے، جلسوں میں کورونا جیسی موذی وبا ء کا مذاق اڑانا حماقت نہیں توکیا ہے؟ ۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ دنیا کورونا سے بچاؤ کیلئے کرفیو اور مکمل لاک ڈائون کی طرف جاری ہے ، اور ہماری اپوزیشن ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کورونا کو دعوت دے رہی ہے۔