لاہور ( عکس آن لائن)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں سابق وفاق وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ مونس الٰہی نے خود کو روپوش کررکھا ہے، مونس الٰٰہی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں، اشتہاری کی کارروائی کا 30 روز کا وقت پورا ہوچکا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے، جب تک مونس الہی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔