وزیرِ اعظم

کرپشن، ناقابلیت اور نااہلی پر زیرو ٹالرنس ہے، وزیر اعظم

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، ناقابلیت اور نا اہلی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنا ناسور کو دورکرنےکی جانب ایک قدم ہے، یہ ناسور ہمارے نظام کو اندر سے کینسرکی طرح کھارہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایک زیادہ ایماندار اور مثر بیوروکریسی کی تشکیل کے لیے پوری طرح پر عزم ہوں، ایسی بیورو کریسی جو اعلی معیار کی عوامی خدمات کی فراہمی اور حکمرانی کا معیار بلند کرے گی۔