اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کرونا کی کچھ حد تک دوسری لہر نظر آرہی ہے، لیکن ابھی تک ایسے حالات نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزارت صحت کی ایڈوائزری کے تحت حالات پر نظر رکھنا ہے، پہلے بھی ہم نے کوویڈ19 کا مقابلہ کیا مستقبل میں بھی کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی ملکوں کی مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے۔ شفقت محمود نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں این سی سی کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کا بھی جائزہ لیا گیا، عمران خان نے بھی تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا کہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے