لاہور (عکس آن لائن) کرونا وبا نے دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق پر کاری ضرب لگائی ہے . 135 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب یوم مئی پر کہیں جلسہ جلوس نہیں ہو سکا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پیپلزپارٹی مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
لازمی خدمات کے نام پر کئی اداروں میں مزدوروں کے حقوق ختم کرنے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ کرونا بحران میں حکومت رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مزدوروں کی مالی مدد کا اعلان کرے ۔ وزیراعظم کےامدادی پیکج سے مزدوروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
مزدوروں کو آج طویل اوقات کار اور کم تنخواہوں کا سامنا ہے۔ آج کے صنعت کار نے مزدور کے تسلیم شدہ حقوق بھی غصب کر لئے ہیں۔ جب سے کارپوریٹ سیکٹر حکومتوں کو بنانےاور گرانے لگا ہے ، آجر زیادہ بے رحم ہوگیا ہے۔
پاکستان میں تو ابھی تک مزدوروں کی مکمل رجسٹریشن کا اہتمام نہیں ہوسکا۔ صنعتی اور غیر صنعتی مزدوروں کی مکمل رجسٹریشن ہونی چاہیے اور انہیں واجب حقوق ملنے چاہییں۔