اسلام آباد( عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرز مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ائیر پورٹس میں سکریننگ کی خود نگرانی کرتا ہوں اور کرتا رہونگا، ملک بھر کے ائیر پورٹس میں تربیت یافتہ ہیلتھ سٹاف کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔
بدھ کے روزوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کے تمام ائیر پورٹس پر سکریننگ کے نظام کی خود نگرانی کرتا رہوں گا اور تمام ائیر پورٹس پر تربیب یافتہ ہیلتھ سٹاف کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، ایمرجنسی آپریشن سیل صورتحال کامسلسل جائزہ کر رہا ہے اور بروقت رپورٹس بھی پیش کی جا رہی ہیں۔ معاون خصوصی کور گروپ کے شرکاءکو بتایا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں ممکنہ کیسز کے پیش نظر وارڈز مختص کر دیئے گئے ہیں اور پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے ۔