اسلام آباد (عکس آن لائن) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہیں۔
اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ جیل میں علاج معالجے سمیت کوئی سہولت نہیں موجود نہیں،حریت رہنماؤں کے ساتھ ہزاروں کشمیریوں نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ یاسین ملک کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں،جیل میں کوئی احتیاطی تدابیر نہیں۔
انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کی صورتحال مقبوضہ کشمیر میں بھی تشویشناک ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز کرونا مقبوضہ کشمیر میں 3ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حصار میں مقبوضہ کشمیر میں خطرناک وائرس سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،اقوام متحدہ کرونا وائرس کو مند نظر رکھتے ہوئے کشمیر میں ہنگامی اقدامات اٹھائے۔