خلائی مشن

کرونا وائرس پھیلنے کے باجود خلائی مشن جاری رہے گا، چین

شی چھانگ (عکس آن لائن ) جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائیٹ لانچ مرکز نے کہا ہے کہ رواں سال چین کے شیڈول خلائی مشن پر وبائی کرونا وائرس پھیلنے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مرکز میں بیئی دو-3 سیٹلائیٹ کی آمدہ لانچ کےلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں،تکنیکی عملہ مشن کی کامیابی کےلئے دن رات کام کر رہا ہے۔یہ مرکز جس کے پاس دو لانچ سائٹس “شی چھانگ” اور “وین چھانگ” ہیں 2020 میں 20 خلائی مشنوں پر کام کرے گا،

جن میں لانگ مارچ-5 بی راکٹ کی پہلی پرواز، چین کے پہلے مریخ تحقیقاتی مشن کی روانگی اور بیئی دو-3 نیویگیشن سسٹم کی تکمیل شامل ہے۔

چین رواں سال 40 سے زائد لانچز کے ذریعے 60 سے زائد خلائی جہازوں کو مدار میں بھیجے گا۔ خلائی جہاز بنانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ وبائی کروناوائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات پر عمل کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں