لاہور(عکس آن لائن) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے 10افراد انتقال کر گئے ہیں صوبہ بلوچستان میں 19روز بعد کرونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا سے مزید دس افراد کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 2298ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 134نئے کیسز سامنے آئے جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 1ہزار 559ہو گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 77، ملتان میں 13، راولپنڈی میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
دوسری طرف پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 97 ہزار 219 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 25 کیس رپورٹ ہوئے، جس سے کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 669 ہو گئی ہے ،تعلیمی اداروں سے بھی کرونا وائرس کے 18 کیس رپورٹ ہوئے، جس سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کیسز کی تعداد 638 ہوگئی۔