ریاض(عکس آن لائن)کووڈ19کے ساتھ بقا اور بہترین معاملہ بندی کے حوالے سے جنوری 2022 کے لیے بلومبرگ کی فہرست میں سعودی عرب عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا۔ اپنی نوعیت کی یہ اہم پیش رفت صحت اور معیشت کے حوالے سے ان منصوبوں کی فعالیت کی عکاس ہے جو سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے۔میڈیاارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے نئے سال کا آغاز اپنی سابقہ پوزیشن کو 18 درجے بہتر بنا کر کیا ۔امریکی جریدے کی فہرست میں دنیا کی 53 بڑی معیشتوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔
سعودی عرب کی کامیاب حکمت عملی نے معیشت اور سفر کے حوالے سے کھلی پالیسی جاری رکھنے اور پابندیوں میں نرمی کو ممکن بنایا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جو راستہ اپنایا اس میں ایک طرف ویکسین کی خوراکیں مکمل طور پر دی گئیں اور ساتھ ہی سفر کی سرگرمیوں کو کھلا رکھا گیا اور معاشی لاک ڈائون کی طرف واپس نہیں لوٹا گیا۔کووڈ19سے مثبت طریقے سے نمٹنے سے متعلق بلومبرگ کی درجہ بندی میں سعودی عرب دنیا کی 53 بڑی معیشتوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آیا ۔ یہ فہرست ہر ماہ جاری کی جاتی ہے۔