رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں واپسی پر غور

ریاض ( عکس آن لائن) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ وہاں کی تہذیب میں خود کو ڈھالنے میں ناکامی اور زبان کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کی وجہ سے کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ریال میڈرڈ کے صدر فلورنٹینو پیریز نے انہیں فٹبال کلب میں بطور ایمبیسیڈر شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کے ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں تو بالآخر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے طویل فٹبال کریئر سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو رواں سال فروری میں 38سال کے ہو گئے تھے اور تب سے ہی ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔وہ اپنے فٹبال کیریئر کے 800سے زائد گول کے ساتھ اب تک کے فٹبال کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں