لاہور (عکس آن لائن)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ کراچی کے چکر لگانے اور طواف کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شہر ِقائد کا مینڈیٹ تبدیل کرنا ہے تو اس کے لیے کام کرکے دکھانا ہوگا، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی،
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نظام کی تبدیلی خواہشات اور دھرنوں سے نہیں ہوگی عام آدمی ایوان میں آئے گا تو ہی حالات بدلیں گے، گورنر راج کا آپشن آئین میں موجود ہے مگر یہ آپشن آخری ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا مسئلہ پوری دینا میں اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بانی متحدہ نے پاکستان کی حرمت پر سوال اٹھایا تو پوری قوم بدل گئی۔