اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کامعاشی مرکز ہے،سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، وزیراعظم کراچی کے دکھوں کا مداوا اور روشنیوں کو نئی ضیا دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیا دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔وزیراعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے ۔ انہوں نے کہا باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔