کراچی(عکس آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ جیت کر تاریخی میچ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرین شرٹس کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ جیت جائیں۔انہوں نے کہاوکٹ کو مدنظر رکھ کر ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ہوم گراونڈ پر جیتنا بہت ضروری ہے۔باولرز اور بلے بازوں نے پنڈی ٹیسٹ میں بہتری پرفارم کیا۔تجربہ کار باولرز کے ساتھ کپتانی آسان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کراچی ٹیسٹ جیت کر تاریخی میچ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔پنڈی سے کراچی کا موسم بہتر ہے ،وکٹ پنڈی سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ سکور کریں۔فواد کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے، وہ ہمارے پلان کا حصہ ہیں جب بھی ضرورت پڑی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے