اسلام آ باد (عکس آن لائن ) کراچی میں آٹا ملک کے دیگر شہروں کی نسبت مہنگا ہی نہیں بلکہ مہنگا ترین ہو گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری اعداو شمارکے مطابق، یکم اکتوبر کو کراچی میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک تھی جو ایک ہفتے کے دوران 140 روپے منہگا ہو گیا۔ کراچی میں شہری 20 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہیں۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1360، سکھر میں 1300 اور لاڑکانہ میں 1280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور فیصل آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 860، اسلام آباد میں 900 اور پشاور میں 1350 روپے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق بنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1320 اور کوئٹہ میں 1220 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔