کراچی طیارہ حادثہ

کراچی طیارہ حادثہ، جہاز کے ملبے سے ملنے والی مزید رقم پی آئی اے کے حوالے

کراچی (عکس آن لائن) کراچی میں رینجرز حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ملبے سے ملنے والی مزید رقم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے حوالے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈز کے فاصلے پر آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

رینجرز حکام نے دو روز قبل تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی سمیت قیمتی سامان بھی برآمد کیا جس کو پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز رینجرز حکام کو ملبے سے مزید 93ہزار روپےکے جلے ہوئے نوٹ بٹوے سے ملے تھے جو پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں