کراچی (عکس آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔
کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے،
تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز کی بارش سے کئی علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، ہر جگہ صورت حال انتہائی خراب ہے۔
پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،
جس سے لوگوں کا قیمتی سامان برباد ہوگیا۔ گلیوں اور محلوں میں بھی پانی جمع ہے، کچرا بھی جگہ جگہ موجود ہے، مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
Load/Hide Comments