اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی سرکلرریلوے کی ساری اراضی وا گزارکرائیں گے،ایم ایل ون کے ٹینڈرز کی تاریخ آنا قوم کی کامیابی ہے، بلاول بھٹونے کیا ڈیلیورکرنا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بغیرکچھ نہیں ہورہا،
وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بارلاٹھی چارج کرتے ہیں تو سارا نتیجہ نکل آتا ہے، مراد سعید، ہم اورسندھ حکومت ایک جگہ پرہیں، کراچی سرکلرریلوے کی ساری اراضی وا گزارکرائیں گے کیونکہ چار، پانچ کلومیٹرپرتھوڑی مزاحمت ہے، کراچی سرکلرریلوے کی اراضی پرآپریشن کیے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کا بزس پلان بھی آگیا، ایم ایل ون کے ٹینڈرزکی تاریخ آنا قوم کی کامیابی ہے، سپریم کورٹ اوراسد عمر کا شکریہ ادا کرنا ہے۔