کراچی (عکس آن لائن) کراچی انٹر بورڈ میں اہم تبدیلی ، پہلی بارتمام گروپس کے نتائج ایک ساتھ جاری کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں انٹربورڈ کے نتائج کا اعلان 13 اکتوبرکو کیا جائے گا جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کامرس کے نتائج کا ایک ہی دن اعلان ہوگا ۔
سالانہ نتائج کی تقریب میں میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام میڈیا کو نتائج کی کاپیاں دفاتر بھیج دی جائیں گی ۔ سالانہ نتائج کی تقریب میں صرف پوزیشن ہولڈرز کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو چیئرمین انعامات تقسیم کریں گے ۔