پاکستان کرکٹ ٹیم

کراچی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ منفی

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے گزشتہ روز لاہور سے کراچی پہنچتے ہی ہوٹل میں قومی اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹنگ کی گئی تھی،قومی ٹیم کے اسکواڈ، مینجمنٹ اور اہل خانہ سمیت تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو کراچی میں پریکٹس کی اجازت بھی مل گئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 13 سال بعد کوانٹن ڈی کوک کی قیادت میں 16 جنوری کو کراچی پہنچی تھی، میزبان ٹیم 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی 20 پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں