کراچی(عکس آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروا دیا گیا۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حسان صابر نے ضلع کیماڑی کے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں این اے 242 سے مصطفی کمال کا پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا۔حسان صابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 242 سے مصطفی کمال کا ٹکٹ جمع کروانے آیا ہوں، پورے پاکستان میں الیکشن کی گہما گہمی کراچی میں نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال حلقہ این اے 242 سے سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ 3 برسوں سے یہاں سے جڑے ہوئے ہیں۔حسان صابر نے کہا کہ جب مصطفی کمال ناظمِ شہر تھے تب سے انہیں کوئی نہیں بھول سکتا، ایم کیو ایم کراچی کی میجر اسٹیک ہولڈر ہے۔