کترینہ

کترینہ جلد ہی اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کریں گی: بھارتی میڈیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے مداح ایک بار پھر ان کے حاملہ ہونے متعلق قیاس آرائیاں کرنے لگے۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب کترینہ کو فلم کی شوٹنگ کے بعد ممبئی ائیرپورٹ پر واپس آتے ہوئے دیکھا گیا اور اس وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا بھی پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں کترینہ کو اورنج ٹراؤزر اور وائٹ ٹاپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہیں سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کو خوبصورت ماں قرار دیاتو کہیں ٹائیگر 3 کی اداکارہ کے حاملہ ہونے کادعویٰ کیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ذرائع کی اطلاعات پر دعویٰ کیا کہ کترینہ اور وکی کوشل بالی وڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح اپنی نجی زندگی پبلک نہیں کریں گے لیکن جلد ہی کترینہ شوہر کے ہمراہ حاملہ ہونے کا اعلان کریں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف دو ماہ سے حاملہ ہیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی ٹیم نے تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں