اسلام آباد(نمائندہ عکس) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ کبھی کسی اور حکومت نے سفارت کاری کے معاملے پر اتنی بڑی سیاست نہیں کھیلی‘کسی ملک کو پیغام دینے کیلئے ہر قسم کی سفارتی زبان استعمال کی جاتی ہے، کبھی کبھی بہت سخت زبان بھی استعمال ہو جاتی ہے
‘اگر آپ کو کسی چیز پر اعتراض ہوتا بھی ہے تو اسے سفارتی ذرائع سے اٹھایا جاتا ہے، اسے عوامی جلسوں میں نہیں دہرایا جاتا۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ کسی ملک کو پیغام دینے کے لیے ہر قسم کی سفارتی زبان استعمال کی جاتی ہے، کبھی کبھی بہت سخت زبان بھی استعمال ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کسی چیز پر اعتراض ہوتا بھی ہے تو اسے سفارتی ذرائع سے اٹھایا جاتا ہے، اسے عوامی جلسوں میں نہیں دہرایا جاتا۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کبھی کسی اور حکومت نے سفارت کاری کے معاملے پر اتنی بڑی سیاست نہیں کھیلی۔