اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی کام شہرت حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلوکاری اور اداکاری اپنے شوق کے لئے کی اور اپنے ہر کام کو پوری لگن کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ لوگ ان کے کام اتنا سراہیں گے اور ان کو اتنی شہرت حاصل ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرٹ کی صلاحیت قدرتی طور پر ان کو ملی ہے اور وہ اپنے ہر ہنر پر اپنے رب کے شکر گزار ہیں۔