کپاس

کا شتکارکپاس کی آخری چنائی کے بعدان کھلے ٹینڈے اور مڈھ تلف کردیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آ ن لائن) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے ۔محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھا کر گلابی سنڈی اور اس کے لاروے کے خاتمے کا باعث بنیں ۔انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں روٹا ویٹر چلا کر زمین پر گرے ہوئے ان کھلے ٹینڈے اور مڈھ بھی تلف کریں۔انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا کہ کپاس کی چھڑیوں کی کٹائی کے بعد زمین میں گہرا ہل چلایا جائے اور جن علاقوں میں کپاس کی چنائی کا عمل ابھی جاری ہے وہاں آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے جننگ کارخانوں میں اس فصل کا کچرا تلف کریں تاکہ گلابی سنڈی کی تلفی یقینی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں