راہول گاندھی

کانگریس رہنما راہول گاندھی مودی سرکار پر برس پڑے

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر نریندر مودی حکومت پر برس پڑے۔میڈیارپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو زرعی قوانین کی طرح اگنی پتھ بھی واپس لینا ہی پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے 8 سال میں مودی سرکار نے جے جوان جے کسان اقدار کی توہین کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر ملک بھر میں پانچ روز سے پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔واضح رہے کہ نئے نظام اگنی پتھ میں نوجوانوں کو فوج میں 4 سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔4 سال ٹریننگ کے بعد مکمل سروس کے لیے ایک چوتھائی نوجوان فوج میں بھرتی ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں