حسن مراد

کامیڈی میں پاکستانی اداکار وں کا کوئی ثانی نہیں’ حسن مراد

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار حسن مراد نے کہاہے کہ کامیڈی میں پاکستانی اداکار وں کا کوئی ثانی نہیں ،پاکستانی فنکاروں نے اپنی لازوال اداکاری سے بھارت میں پرستاروںکا ایک بڑا حلقہ بنا رکھا ہے ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کامیڈی اور خصوصاًجگت میں پوری دنیا میں پاکستانی فنکاروں کاکوئی مقابلہ نہیں ۔آج سب سے زیادہ کامیڈی لاہور کے اسٹیج ڈراموں میں ہورہی ہے ۔مجھے اس ووقت بے پناہ خوشی ہوتی ہے جب ہماری پرفارمنس پر ڈرامہ بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آتی ہیں توسمجھتاہوں کہ میں نے اپنا حق ادا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں کسی کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں،خاص طور پر مزاحیہ اداکاری میں پاکستانی فنکاروں نے بھارت میںجاکر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا جس میں خاص طور پر نسیم وکی ، شکیل صدیقی ، رئو ف لالہ اور ظفری خان سمیت دیگرا داکارشامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ فلم انڈسٹری میں ہم بھارت سے پیچھے ہیں لیکن ہم بھرپور محنت کرکے ٹی وی ڈرامے اور اسٹیج کی طرح اس میدان میں بھی اسے پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں