لاہور( عکس آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے ماہی گیروں کیلئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے ماہی گیروں کیلئے شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع پانے کاسنہری موقع ہے ،
پروگرام کے تحت حکومت پاکستان حکومت وزارت بحری امور کے ساتھ مل کر قرض فراہم کرے گی، مختلف بینکوں کے اشتراک سے آسان شرائط پر قرض فراہم کیے جائیں گے تاکہ ماہی گیری کوپاکستان کے لئے منافع بخش شعبہ بنایاجاسکے اورماہی گیرخوشحال ہوسکیں۔