اسلام آباد (عکس آن لائن)کامیاب جوان اسکلزاسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ابتک 5 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روایتی اور جدید شعبوں میں اسکلز فراہمی کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ۔
معاونِ خصوصی برائے اْمور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان اسکلز سکالرشپس کے تحت ملک بھر کے تقریباً ایک ہزار اداروں میں مفت کورسز کے تیسرے بیج کا آغاز ہو چکا ہے۔ تیسرے مرحلے میں 60 ہزار ہزار ہونہار بچوں اور بچیوں کو خصوصاً جدید شعبوں میں کورسز فرائم کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے سکل حاصل کرنے والے نوجوان کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی ہے ۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے مبین احمد نے کامیاب جوان کے تحت این ایف سی انسٹیٹوٹ آف انجینیرگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا کورس مکمل کیا۔
مبین احمد کا کہنا ہے کہ پہلے سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا کورس کرنا چاہتا تھا پر مہنگا ہونے کی وجہ سے نہیں کر سکا۔ ایک ٹیچر نے کامیاب جوان سکلز سکالرشپس کے بارے میں بتایا۔ آن لائین اپلائی کرنے کے بعد این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینیرگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں داخلہ ملا۔بہترین پڑھائی کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹر سسٹمز اور لیبز میں سیکھنے کا موقع ملا۔ مبین احمد کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤس اور ڈیجٹل مارکیٹنگ ایجنسی چلا رہا ہوں۔
عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو سمجھتے ہیں کہ با ہنر جوان ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کر رہا ہوں۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان خصوصاً جدید شعبوں میں تعلیم حاصل کر کے ذاتی زندگی میں آگے بڑھیں۔ ملکی تاریخ میں پہلے دفعہ روایتی شعبوں کے نسبت جدید شعبوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ نوجوان اپنی مرضی کے انسٹی ٹیوٹ اور کورسسز میں داخلے کیلئے اپلائی کریں۔نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے ویب سائیٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔