اداکارہ نداملک

کامیابی کیلئے مشکلات کے باوجود ڈٹ کر کھڑی رہی ‘ نداملک

لاہور (عکس آن لائن)اداکارہ نداملک نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں مشکلات کے باوجود کامیابی حاصل کرنے کیلئے ڈٹ کر کھڑی رہی ہوں‘ مجھے اداکاری کے میدان میں مثبت مقابلے بازی میں لطف آتا ہے۔

ایک انٹرویو میں ندا ملک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہر ڈرامے میں پہلے سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نمبروں کی دوڑ میں پڑنے کی بجائے صرف اپنے کام کی طرف توجہ دیتی ہوں تاہم مثبت مقابلے بازی میں لطف آتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مقام پر پہنچنے کیلئے میں نے بے پناہ جدوجہد اور محنت کی ہے۔ نداملک نے کہا کہ شوبز میں آنے کامقصد شہر ت کی بلندیوں تک پہنچا ہے ‘اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر آگے بڑ ھ رہی ہوں ۔

نداملک نے کہا کہ شوبزمیں آنے والی ہر نئی لڑکی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری مخالفت بھی سہنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں گھبرانے والی نہیں ہوں مجھے جو شہرت اورعزت ملی ہے اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں