لاہور(عکس آن لائن) معروف ماڈل ،اداکارہ وہوسٹ ماہ نور نے کہا ہے کہ آج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہوں یہ میری محنت اور لگن سے کام کرنے کا صلہ ہے۔
ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ میری ماں کا ساتھ اور ان کی رہنمائی نے ہر قدم پر میری حوصلہ افزائی کی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتناپیار ،اخلاق اور قدم قدم پر ساتھ دینے والی ماں ملی ،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ ہمیشہ سینئر کی عزت کی ہے اور جونیئر سے پیار ، محبت و خلاق سے پیش آتی ہوں جس سے میری عزت اور بڑھتی ہے۔