کامران اکمل

کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیرانی کا اظہار

لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اللہ پر چھوڑتا ہوں۔قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔انہوں نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے باوجود میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔کامران اکمل نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور میں کھیلنا چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ کامران اکمل کو پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے سینٹرل پنجاب میں شامل نہیں کیا گیا۔33میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے ۔اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں