پیر سعید الحسن شاہ

کالعدم ٹی ایل پی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی، پیر سعید الحسن شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد میں شامل پنجاب کے وزیرِ مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے کہاہے کہ کالعدم ٹی ایل پی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی۔

ایک انٹرویومیں پنجاب کے وزیرِمذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات میں تمام مراحل کامیابی سے طے پا ئے، بریک تھرو میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پیر سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ مذاکرات کی تمام تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آجائیں گی، ماہِ رمضان کی برکت سے ملک بڑے فتنے سے بچ گیا۔پنجاب کے وزیرِمذہبی امور کاکہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سمیت ملک کا ہر شخص ناموسِ رسالت پر قربان ہونے کا جذبہ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں