کالا شاہ کاکوقرنطینہ سنٹر

کالا شاہ کاکوقرنطینہ سنٹر میں سہولیات کا فقدان،مریضوں کا احتجاج

لاہور(عکس آن لائن)جی سی یونورسٹی کالا شاہ کاکوقرنطینہ سنٹر میں سہولیات کا فقدان۔مریضوں کاانتظامیہ کے خلاف سہولیات نہ دینے پراحتجاج۔تفصیلات کے مطابق قرنطینہ کئےگئے 25 کے قریب افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم میں زیادہ تر اوورسیزہہں جودوبئی سے آئے تھے ائیرپورٹ سے ہمیں یہ کہ کر یہاں شفٹ کیاگیاکہ آپ کو قرنطینہ کیاجارہاہے کچھ دن بعد آپ واپس اپنے گھرجاسکیں گے۔

کالا شاہ کاکوقرنطینہ سنٹر
ان افرادکاکہناتھاکہ یہاں پر ہمیں 4 مئی کو لایاگیاتھاشروع میں ہمارا ٹسٹ کیاگیاتوہمیں ہمیں کہاگیاکہ آپ کا ٹسٹ مثبت آیاہے مگر ہم خداکوحاضرناظرجان کرحلفا کہتے ہیں کہ ہم میں اس وباء کی کوئی علامات نہیں ہیں ایک ہفتہ ہوگیاہمارا نہ توکوئی اورٹسٹ کیاگیاہے اور نہ ہی ہمییں کوئی دوادی جاتی ہے۔احتجاج کرنے والوں کاکہناتھاکہ یہاں پر نہ تو ہماری بات سنی جارہی ہے کھانے کا انتظام بھی بہت براہے جوناقاص کوالٹی کاکھانا صبح دیاجاتاہے وہی شام کو ملتاہے یہاں کے واش روم کی حالت بھی اس قدر خراب ہے کہ وہاں ہم جاہی نہیں سکتے نہانے کے لئے باتھ روم تک نہیں ہیں۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ کم ازکم رمضان کے اس مقدس مہینےکا احترام ہی کرلیتے ہمارا ٹسٹ کیا جائے اور ہمیں واپس گھر جانے دیاجائے کیونکہ ہم میں کرونا وائرس کی کوئی بھی علامت موجود نہیں ہے ہم تندرست ہیں اور روزمرہ کے معمولات ایک نارمل انسان کی طرح گزار رہے ہیں احتجاجی مظاہرین کا کہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہماری اس اپیل پر غورکریں ہم اوورسیزپاکستانی ہیں ہمیں اس قیدسے آزادی دلائی جائے کہیں ہم اس جگہ رہ کر سچ مچ کے مریض نہ بن جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں