قصور(عکس آن لائن):کاغذی لیموں کی فروری و مارچ میں کاشت کے لئے معتدل آب و ہواانتہائی اہمیت کی حامل ہے جبکہ درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے تاہم عام فصلات اور پھلوں کی کاشت کے لئے موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کے لئے مناسب ہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ ساہیوالملتان گجرات سرگودھاگوجرانوالہ رحیم یارخاں کے علاقے کاغذی لیموں کی کاشت کے لئے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں.
جبکہ پنجاب کے علاوہ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بھی لیموں کامیابی سے کاشت کیاجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ قدرت نے اس میں سڑک ایسڈکیلشیم فولادفاسفورس وٹامن اے اور سی پیداکئے ہیں جبکہ اس کا چھلکارس اوربیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرم موسم اور خشک علاقے جہاں درجہ حرارت 40سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپرچلاجائے وہاں لیموں کی کاشت کامیابی سے نہیں ہوسکتی۔