قصور (عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی کی فراہمی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے تاہم پودے آسانی سے نکالنے کے لئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے 2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دیناچاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانا بھی اشد ضروری ہے کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکارزمین کی تیاری کے لئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعدمیں 2مرتبہ گلٹی ویٹرچلاکر زمین کو کھلاچھوڑدیاجائے۔