قصور(عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ چورکیڑے کی سنڈی ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کی بروقت تدارکی اقدامات کریں۔ انہوں نے ا ے پی پیکوبتایا کہ آلوکے کاشتکار اپنی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے تدارک کے لئے اقدامات پرعمل کریں اور فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے بچایاجائے جوننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے اس طرح پودے فصل آور ہونے سے قبل ہی تباہ ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آلو کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودے کے بالائی حصے سخت ہوجائیں تو ان کے نیچے آلوبن جائیں تو آلو کو اندر سے کھوکھلا ہونے سے بچانے کے لئے سنڈی کے پروانے تلف کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایاجائے اور پودوں کے قریب روشنی کے پھندے لگاکر سنڈیاں تلاش کرنے کے بعد انہیں تلف کردیاجائےفصل کی فوری گوڈی کی جائے اور پانی بھی دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکن سنڈی پتوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔