خربوزے

کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کاحملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں، سپرے کے بعد 10 دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑاجائے،محکمہ زراعت کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کاحملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10 دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑاجائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمود نے کہاکہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کے حملے کا شدید خدشہ پیداہوجاتاہے ،

لہذا کاشتکا ر خربوزے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں اور جونہی کوئی علامت ظاہرہو فوری طور پر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فصل پر مناسب زہروں کا سپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہروں کے سپرے سے گریز کریں تاکہ پھل کو زہروں کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں