قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی‘پھل کی سنڈی‘چست تیلے‘
سست تیلے‘ سفیدمکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے
کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے سے
بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔محکمہ زراعت کے
ترجمان نے بتایا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یاطال
سٹارکوچار سے پانچ سی سی فی لیٹرپانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے
ٹیماران یا سنڈافاس‘ سست تیلے سے بچاؤ کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس‘سفیدمکھی سے بچاؤکیلئے موسپیلان
یا پولو 4سے5سی سی فی لیٹر ‘جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان4سے 5سی سی
فی لیٹرملاکر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجائے۔