قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراکرم طاہرنے بتایا کہ کاشتکار صدف نماکھمبیبٹن یا یورپی کھمبی چینی کھمبی شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کرکے بہترین منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے جس میں لحمیات کی مقدار 21.7سے لیکر 40.8فیصد تک ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کھمبی کو پلاٹسکھیتوں کے علاوہ دیگر کمروں شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی پرالی یا گندم کے بھوسہ پربھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہترپیداوار حاصل کرنے کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔