چپن کدو

کاشتکاروں کو چپن کدو کی فصل کو بروقت فاسفیٹ اور امونیم نائٹریٹ کھاد ڈالنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن ) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چپن کدو کی فصل کو بروقت فاسفیٹ اور امونیم نائٹریٹ کھاد ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چپن کدو موسم گرما کی ایک اہم سبزی ہے جس کی بروقت کاشت کاوقت اگرچہ فروری کے آخر تک ہے تاہم کسی وجہ سے فروری کے آخر تک کاشت نہ ہونے کی صورت میں اسے وسط مارچ تک بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ چپن کدو کی کاشت کے وقت اسے تین بوری فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ مکس کرکے فی ایکڑ ڈالنے سے بہتر پیدوار حاصل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چپن کدو کی مختلف اشکال میں گول، لمبوتری، تاشپاتی نما اور چپٹی اقسام شامل ہیں تاہم پنجاب کے اکثر اضلاع میں گول اور ناشپاتی نما اقسام ہی مقبول ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چپن کدو کی کاشت کیلئے ذرخیز میرا زمین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو کاانتخاب ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں