فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما کے چاروں کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار اور مویشی پال حضرات موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے فوری طور پر برسیم ، لوسرن ، رائی گراس ، جئی کی عمدہ اقسام کی کاشت شروع کردیں تاکہ موسم سرما کے دوران ربیع کے چاروں کی قلت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ جانوروں کو معیاری سبز چارے کی فراہمی ان کی بہترین صحت ، اعلیٰ معیار کے گوشت اور زیادہ دودھ کی ضمانت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زرخیز زمین کاانتخاب کریں۔ انہوں نے بتایاکہ ربیع کے چارو ں کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔