قصور (عکس آن لائن):کاشتکاروں کو موہڈھی فصل رکھنے کے لئے کمادکی کٹائی 15جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ جن کھیتوں میں موہڈھی فصل رکھنی ہو اس کی کٹائی مذکورہ تاریخ سے قبل نہ کی جائے تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنا درکار ہو اس کھیت کو فوراتیارکرکے کوئی وقت ضائع کئے بغیر گندم کی کاشت کردی جائے تاکہ مناسب پیداوار حاصل کرنے میں مددمل سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےاے پی پیکو بتایا کہ کمادکی کٹائی گنے کی اقسام اورفصل کے پکنے کومدنظررکھ کرکی جائے اور ستمبر کاشت موہڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام کو پہلے جبکہ درمیانی اوردیر سے پکنے والی اقسام کو بعدمیں برداشت کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ گنا کاٹنے کے بعد تاخیر سے ملوں کو سپلائی کے باعث اس کے وزن اورریکوری میں بھی کمی آجاتی ہے۔