قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونے والی بعض دیگر فصلات کی طرح ایک اہم اور نقد آور فصل ہے جسے پنجاب اور سند ھ میں وسیع رقبے پرکاشت کیاجاتاہے لہذا اگرپنیری کی برداشت کاشت یقینی بنائی جائے تو کاشتکاربہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت( توسیع)قصورمحمدنویدامجدن بتایا کہ مرچ کو گھروں اور ہوٹلوں میں سالن پکانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے جبکہ اس کی اضافی پیداوار بیرون ممالک برآمدبھی کی جاتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کئے جائیں تو اس وقت ان کا قد10 سے 12سینٹی میٹرہوناچاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگا دیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔